Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

95برس کی عمر میں بھی ہٹ اور فِٹ، دنیا کے سب سے ’’ جوان ‘‘؟سی ای او

نئی دہلی۔۔۔۔ 95برس کی عمرمیں ہِٹ اور فِٹ رہنے والے ،دنیا کے سب سے ’’جوان‘‘پدم بھوشن ایوار ڈاور دھن دولت کے مالک ،فاسٹ موونگ کنزیومرگڈس(ایف ایم سی جی) سیکٹر کے سب سے زیادہ تنخواہ دار چیف ایگزیکٹیو آفیسر(سی ای او)ایم ڈی ایچ گروپ کے95سالہ دھرم پال گلاٹی ہیں۔ تقسیم ہند کے بعد ہندوستان آنے والے 95سالہ بزرگ کی فرش سے عرش تک پہنچنے کی کہانی انتہائی دلچسپ ہے۔گلاٹی روزانہ صبح 4بجے اٹھ کر ورزش کرتے ہیں ،پھر پھل فروٹ کھانےکے بعد نہرو پارک میں چہل قدمی کیلئے جاتے ہیں اورپھر دن پراٹھوں کے ساتھ گزرتا ہے۔ شام ہوتے ہی دوبارہ سیر کیلئے نکل جاتے ہیں ۔ رات میں ملائی اور رابڑی کا دور شروع ہوتا ہے۔ یہ ڈائٹ پلان کسی پہلوان کا نہیں بلکہ ’’مسالوں کے بادشاہ‘‘دھرم پال گلاٹی کا ہے جنہیں آپ نے ٹی وی پر ’’اصلی مسالے سچ سچ‘‘اشتہار میں دیکھا ہوگا۔95سالہ گلاٹی کا کہنا ہے کہ ’’ابھی تو میں جوان ہوں‘‘،انہیں پدم بھوشن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔گلاٹی نے اپنی محنت ، اعتماد اور لگن کی بدولت صرف1500روپے سے کاروبار شروع کیا جسے آج 2ہزار کروڑ روپے تک پہنچادیا۔ایوارڈ کے بعد سیکڑوں مداحوں نے انہیں مبارکباد اور گلدستے پیش کئے۔گلاٹی نے کہا کہ میں محبت کا بھوکا ہوں۔جب بچے اور نوجوان مجھ سے ملاقات کرنے کے بعدمیرے ساتھ سیلفی بنواتے ہیں تو بہت اچھا لگتا ہے۔وہ پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں 27مارچ کو پیدا ہوئے۔ 5ویں کلاس تک تعلیم حاصل کرسکے اوراپنے والد کے ہمراہ مسالے کی دکان پر کام میں مصروف ہوگئے۔1942ء میں تقسیم ہند کے بعد امرتسر پہنچے اور وہاں سے اہل خانہ کے ہمراہ دہلی آگئے۔دہلی میں کام دھندا نہیں ملا تو تانگا چلانے لگے۔ اس سے جی گھبراگیا تو ذہن مسالوں کے خاندانی کاروبار کی طرف مائل ہواپھر اجمل خان روڈ پر بستہ لگاکر اشیائے خوردونوش ،تیل اورمسالے فروخت کرنا شروع کیا۔ اس کاروبار میں تجربے کی وجہ کامیابی حاصل ہوئی۔
مزید پڑھیں:- - - -بلیک میلنگ سے تنگ نوجوان جوڑےنے ٹرین سے کٹ کر جان دیدی

شیئر: