Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیلوں میں قید مافیا ڈان اور گینگسٹر زکے سیاسی پارٹیوں سے رابطےشروع

    لکھنؤ-  - - - -الیکشن قریب آتے ہی جیلوں میں قید مافیا ڈان اور گینگسٹر زاتر پردیش میں انتخابی میدان میں اترنے کی کوششیں کرتے نظرآتے ہیں۔ ریاست کی جیلوں میں یاضمانت پررہا ئی پانے والے گینگیسٹر سے سیاسی لیڈر بننے والوں نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے سیاسی جماعتوں سے ٹکٹ حاصل کرنےکی مہم تیز کردی ۔ سیاسی جماعتوں کی طرف سے مافیاؤں کو ٹکٹ دینا کوئی نئی بات نہیں۔پریاگ راج (الہ آباد )حلقے میں عتیق احمد کا کافی دبدبہ  ہےجس کا فائدہ اٹھانے کیلئے جن ستتا پارٹی کے رہنما نے عتیق احمد سے ملاقات کرکے پارٹی کے ٹکٹ پرالیکشن لڑنے کی پیشکش کی ۔ کنڈہ (پرتاپ گڑھ) کے آزاد ممبر اسمبلی رگھوراج پرتاپ سنگھ عرف راجہ بھیا کی طرف سے بنائی گئی جن ستتا پارٹی لوک سبھا انتخابات میں امیدواروں کو اتارنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔بی ایس پی کے سیکریٹری نے بتایا کہ پارٹی کی صدر مایاوتی امیدواروں کا جائزہ لے رہی ہیں۔مختار انصاری کو پارٹی کی جانب سے ٹکٹ جاری کرنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیاجاسکا تاہم  ان کے بھائی افضال انصاری کو غازی پور لوک سبھا سیٹ کے لئے ہری جھنڈی دے دی گئی ۔ذرائع کے مطابق    دھننجے اور مایاوتی کے درمیان ابتدائی بات چیت بے نتیجہ رہی۔ایک اور مافیا رضوان ظہیر بھی کانگریس کے امیدوار کے طور پرشراوستی سے انتخابی میدان میں اتر سکتے ہیں۔ گورکھپور کے بھی  ایک مشہور مافیا ڈان اور سابق ممبر اسمبلی ہری شنکر تیواری بھی سنت کبیر نگر سے اپنے بیٹے بھیم شنکر عرف کشل تیواری کے لئے بی ایس پی کا ٹکٹ حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
مزیدپڑھیں:- - - - - -انشورنس کی رقم کی خاطر آر ایس ایس رہنما نے ملازم کو قتل کردیا

 

شیئر: