Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق وزیر ریلوے جارج فرنانڈیز چل بسے

نئی دہلی۔۔۔۔۔سابق وزیر دفاع اور سینئر سوشلسٹ رہنما جارج فرنانڈیز طویل علالت کے بعد منگل کو چل بسے ۔ذرائع کے مطابق فرنانڈیز کی عمر 88برس تھی وہ الزائمر کے مرض مبتلا ہونے کے ساتھ سوائن فلو کا بھی شکار ہوگئے تھے۔وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر جمہوریہ نے انکی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔وزیر اعظم مودی نے  ٹویٹر پر تحریر کیا کہ وہ بے خوف، ایماندار اور دوراندیش رہنما تھے ۔ انہوں نے ملک کیلئے اہم خدمات انجام دیں۔واضح ہو کہ جارج فرنانڈیز سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے دور اقتدار میں وزیر دفاع کے عہدے پر فائز تھے۔انہوں نے وزارت دفاع کے علاوہ مواصلات،تجارت، اور ریلوے جیسی اہم وزارتوں کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔فرنانڈیز چودہویں پارلیمانی انتخابات میں جنتا دل کے امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں کامیاب ہوکرپارلیمنٹ پہنچے تھے۔ انہوں نے بہار کے مظفر پور اور نالندہ لوک سبھا کی نشستوں پر کامیابی حاصل کی ۔ وہ مرکزی کابینہ کےرکن رہے۔ 1967سے2004ء تک 9مرتبہ انتخابات جیت کر رکن پارلیمنٹ بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -منہ میں غبارہ پھٹنے سے 8سالہ بچے کی موت

شیئر: