Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آدھار کارڈ فنگر پرنٹ کے ذریعے اے ٹی ایم سے رقم چُرانے کی واردات

نئی دہلی۔۔۔اے ٹی ایم سے رقم چوری کی وارداتوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب واردات کرنیوالے اے ٹی ایم کارڈ کے پاسورڈ کے بجائے آدھارکارڈ کی معلومات اور فنگر پرنٹس کی مدد سے اے ٹی ایم سے رقم چُرانے لگے ہیں۔ہریانہ کے علاقے جند میں رہنے والے40سالہ وکرم کے فون پر میسج آیا۔ اس میں تحریر تھا کہ ان کے فنگر پرنٹس سے دہلی کے مائیکرو اے ٹی ایم سے ایک ہزار روپے نکالے گئے ہیں۔اس واقعہ کے ایک ہفتے بعد پھر اسی طرح کا میسج موصول ہوا کہ مائیکرو اے ٹی ایم سے 7500روپے نکال لئے گئے۔ اس مرتبہ پیسے بہار سے نکالے گئے تھے۔واضح ہو کہ کہ مائیکرو اے ٹی ایم(Micro-ATM)  سے پیسے نکالنے کیلئے پن یا پاسورڈ کی ضرورت نہیں بلکہ آدھاریا ڈیبیٹ کارڈ (Aadhaar/Debit Card) کے ساتھ فنگر پرنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔
٭آخررقم نکالنا کیسے ممکن ہوا ؟:
ٹی او آئی کی رپورٹ کے مطابق وکرم لوگوں کے آدھار کارڈ بنوانے کا کام کرتا ہے۔ ہیکرز نے یو آئی ڈی اے آئی(UIDAI) پر  وکرم کی نجی معلومات اور پاسورڈ استعمال کرکے لاگ آن ہوکر جعلی کارڈ بنوائے۔ ہیکرز نے وکرم کی بایو میٹرک معلومات کے ذریعے مائیکرو اے ٹی ایم(Micro-ATM)سے پیسے چُرالئے اور باقی دیگر سرکاری ویب سائٹس پر لاگ آن کیا۔ وکرم نے اس واقعہ کی رپورٹ درج کرانے کے بعد بایو میٹرک کوبند (Bio Metric Lock)  کروادیا۔
٭معلومات اس طرح محفوظ رکھیں :
اپنی بایو میٹرک معلومات بند کرنے کیلئے https://resident.uidai.gov.in/biometric-lockپر جائیں۔ یہاں اپنا آدھار کارڈ ڈالیں اور رجسٹرڈ نمبر پر او ٹی پی حاصل ہوگا۔ اسے لاک کردیں۔اس کے بعد آپ کے فنگر پرنٹ کو کوئی بھی مائیکرو اے ٹی ایم یا کہیں بھی استعمال نہیں کرپائے گا۔
 

شیئر: