Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’سنگم میں سب ننگے‘‘ششی تھرورکے طنز پر بی جے پی کا ردعمل

تریواننت پورم۔۔۔پریاگ راج( الٰہ آباد) کے کمبھ میلے میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے وزراء کےہمراہ سنگم میں ڈوبکی لگائی ۔اس موقع کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔اس معاملے میں کانگریس کے سینیئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے اتر پر دیش کی بی جے پی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’گنگا کو صاف بھی رکھنا ہے اورڈوبکی بھی لگانا ،اس سنگم میں سب ننگے ہیں‘‘۔سوشل میڈیاکے ذریعے لوگوں کا ملا جلا رد عمل سامنے آنا شروع ہوگیا ہے۔یوپی حکومت کے وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ نے تھرور کے ٹویٹر کے جواب میں کہا کہ وہ اس کی اہمیت کیاجانیں ۔وہ جس ماحول اور ثقافت میں پلے بڑھے ہیں، انہیں اس کی سمجھ نہیں۔
مزید پڑھیں:-  - - -اسپائس جیٹ کے سی ایم ڈی سمیت 7کیخلاف مقدمہ درج

شیئر: