Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد برائے یمن نے مشرقی صنعا ء میں ڈرون کے گودام حملہ کرکے تباہ کردیئے

یکم فروری2019ء جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار الشرق الاوسط کی شہ سرخیاں
    ٭ولیعہد محمد بن سلمان کی زیر صدارت دفاعی کونسل کا پہلا اجلاس، وزارت دفاع میں ادارہ جاتی نظام کا استحکام
    ٭سعد الحریری نے نئی لبنانی حکومت کا اعلان کردیا، فنڈ اصلاحات کی صورت میں ملیں گے
    ٭امریکہ نے ایران سے متعلق لائحہ عمل کے اجرا کے بعد یورپی ممالک کو سنگین نتائج کا انتباہ دیدیا
    ٭ماہ رواں کے دوران پروگرام کے مطابق آستانہ اجلاس سے قبل روسی، ترکی، ایرانی سربراہ کانفرنس
    ٭سوڈان کا صدر فیس بک مہم کے ذریعے تبدیل نہیں ہوگا، عمر البشیر
    ٭جنرلوں کی پارٹی نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتنیاہو کے اقتدار کو خطرہ پیداکردیا
    ٭عراقی وزیر اعظم اردن کے ساتھ تیل معاہدے کے احیاء کیلئے عمان کا دورہ کرینگے
    ٭ویٹیکن کے پوپ اتوار کو امارات کا دورہ کر کے مذاہب عالم کے پیروکاروں کے درمیان تعلقات کا نیا باب کھولیں گے
    ٭خلیجی اختلافات کے مناسب حل کی حمایت کی جائیگی، چینی صدر
مزید پڑھیں:- - - -  - -بدعنوانی کے ملزمان سے تحقیقات مکمل، حتمی رپورٹ شاہ سلمان کو پیش کردی گئی
 

شیئر: