Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ میں سردی کی لہر

حیدرآباد۔۔۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شمالی ہند سے چلنے والی ہواؤں کی وجہ سے دونوں تلگوریاستوں میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت میں مزید کمی آئے گی۔دفتر موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ تلنگانہ میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران سرد لہر جاری رہے گی۔شمال سے شمال مشرقی سمت میں چلنے والی ہوائوں  سے درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے۔اس ہفتہ کے اوائل میں بے موسم بارش کی وجہ سے تلنگانہ اور اے پی کے بعض علاقوں میں سردی کی شدید لہر محسوس کی جارہی ہے۔
 
 

شیئر: