Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بندروں کی تعداد کنٹرول کرنے کیلئے نسبندی کی جائے، دہلی ہائیکورٹ

نئی دہلی۔۔۔۔۔۔دہلی کے لوگوں کواب بہت جلد بندروں کی دہشت سے نجات مل جائیگی۔ بندروں کی دہشت اور  حملوں سے  بچانے کیلئے دہلی ہائیکورٹ نےنسبندی کی اجازت دیدی ۔ دہلی حکومت کے محکمہ جنگلی حیات کے افسران کو ہدایت جاری کردی گئی کہ بندروں کی بڑھتی ہوئی آباد کو کنٹرول کرنے کیلئے ان کی نسبندی (Sterilization)کی جائے۔واضح ہو کہ دہلی میں بندروں کی تعداد تقریبا ایک لاکھ بتائی گئی ہے ۔ پہلے مرحلے میں 25ہزار بندروں کی نسبندی کی جائیگی۔جنوبی میونسپل کارپوریشن دہلی کےشعبہ علاج حیوانات کے افسر نے بتایا کہ دہلی میں بندروں کے خوف سے لوگ بیحد پریشان ہیں۔ لیکن انہیں پکڑکر جنگلوں میں چھوڑنے کے علاوہ ایم سی ڈی کے پاس کوئی دوسرا راستہ بھی نہیں۔گزشتہ 31دسمبر تک تقریبا477بندوروں کو جنوبی ایم سی ڈی انہیں پکڑ کر جنگل چھوڑآئی تھی لیکن چنددنوں بعد وہ سبھی دوبارہ اپنی جگہ واپس آگئے۔اس مسئلے کومستقل بنیاد پر حل کرنے کیلئے نیو فرینڈ کالونی ریذیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر سماعت کے بعد عدالت نے حکم دیا کہ بندروں کی تعداد کنٹرول کرنے کیلئے ان کی نسبندی کی جائے۔ عدالت کےحکم پر دہلی حکومت کے محکمہ جنگلی حیات  نے ایم سی ڈی کو بندروں کی نسبندی کرنے کی ہدایت جاری کی۔
مزید پڑھیں:- - - - -نئے ہندوستان کابجٹ کیا پیش کیا،معیشت مستحکم ہوگی، وزیر اعظم مودی

شیئر: