Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریگزٹ کے بعد بھی برطانوی شہریوں کی ویزا فری انٹری

لندن...بریگزٹ کے بعد بھی برطانوی شہریوں کو یورپی یونین کے ممالک میں ویزے کے بغیر آنے کی اجازت ہو گی۔ برسلز میں یورپی یونین کے ستائیس ممالک کے نمائندوں نے ایک معاہدے پر اتفاق کر لیا ۔ کسی برطانوی شہری کو یورپی یونین کے کسی بھی ملک میں پہنچنے پر90 دن کا ویزا فراہم کیا جائے گا۔ اس سے پہلے برطانوی حکومت نے بھی یورپی یونین کے شہریوں کے لئے اسی طرح کی سہولت کا اعلان کیا تھا۔

شیئر: