Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آبنائے ہُرمز میں اماراتی ٹینکر پر ایران کا حملہ، سعودی عرب کی مذمت

بیان میں کہا گیا ’ناقابل قبول حملے‘ گلوبل انرجی سپلائی کے لیے خطرہ ہیں۔ ( فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب نے آبنائے ہرمز کے ذریعے گزرنے والے ایک اماراتی ٹینکر کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت  اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ’شپنگ پر ہونے والے ’ناقابل قبول حملے‘ میری ٹائم سکیورٹی اور گلوبل انرجی سپلائی کے لیے خطرہ ہیں۔‘
مملکت نے ایران کی جانب سے مسلسل حملے بین الاقوامی قوانین اور اصولوں خصوصا متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2817 کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ،جو آبی گزر گاہوں کے ذریعے فریڈم آف نیویگیشن اور محفوظ راستے کی ضمانت دیتی ہے۔
بیان میں مملکت نے ایران کو اس کی مسلسل جارحیت کے نتائج کا ذمہ دار ٹہرایا، فوری طور پر خطے کی سلامتی، استحکام اور تحفظ کے لیے ان خلاف ورزیوں کو بند کرنے پر زور دیا۔
سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ  مکمل یکجہتی، امارات کی جانب سے اس کی خود مختاری اور اثاثوں کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے تمام اقدامات کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
یاد رہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کر رکھی ہے اور وہ وہاں سے گزرنے والے جہازوں سے فیس وصول کرنا چاہتا ہے۔ آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظامات کے حوالے سے عمان کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔
جنگ کے آغاز سے اب تک امارات کے 15 بحری جہازوں پر آبنائے ہرمز میں حملے ہوچکے ہیں اسی ہفتے تین جہازوں کو نشانہ بنایا گیا۔

 

شیئر: