Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران نے ناکامی کا اعتراف کر لیا،پومپیو

واشنگٹن....امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایرانی رجیم کے 40 سالہ سفر کی ناکامی کا اعتراف کرنے والوں میں صدر حسن روحانی شامل ہو گئے۔ پومپیو کا اشارہ ایرانی صدر حسن روحانی کے اس بیان کی طرف تھا کہ جس میں انہوں نے کہا تھاکہ ایرانی انقلاب کے مقاصد حاصل نہیں کئے جا سکے ۔امریکی وزیر خارجہ نے ٹوئٹر پر بیان میںکہا کہ صدر حسن روحانی یہ تسلیم کر ر ہے ہیں کہ چالیس سال سے ملک میں مسلط نظام ناکام ہوچکا ہے۔ جیسا ہو رہا ہے اس کی گنجائش نہیں تھی۔ ایران کا نظام قوم کے مفادات پر اپنے نظریات کو فوقیت دیتا ہے۔ 

شیئر: