Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے

  اسلام آباد: عالمی شہرت یافتہ ویسٹ انڈین کرکٹر اور پی ایس ایل کی پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے۔اسلام آباد ائیرپورٹ پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کا استقبال کیا، ڈیرن سیمی آج پشاور میں پشاور زلمی کی کٹ اینڈ اینتھم لانچ میں شریک ہوں گے، ڈیرن سیمی آرمی پبلک اسکول پشاور بھی جائیں گے۔پشاور زلمی کی کٹ اور اینتھم لانچ گورنر ہاوس پشاور میں ہوگی، ڈیرن سیمی کے علاوہ تقریب میں مصباح الحق، کامران اکمل، صہیب مقصود، عمر امین، ابتسام شیخ، ثمین گل اور دیگر کھلاڑی شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی، صدر ظہیر عباس، مینٹور یونس خان بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر گلوکارہ گل پانڑہ ، زیک آفریدی، خماریان بینڈ اور ساحر علی بگا تقریب میں شاندار میوزیکل پر فارمنس دیں گے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اورتجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ میں " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: