Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیس سلنڈر کا دھماکہ، خاتون سمیت 10زخمی

بھاگلپور۔۔۔بھاگلپور میں یونیوسٹی علاقے صاحب گنج بیلی گھاٹ پر واقع بسنت پنڈت کے مکان پر کھانا پکاتے ہوئے گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس میں 10افراد زخمی ہوگئے۔دھماکہ اتنا شدید تھا کہ مکان کی چھتیں ، دیواریں ، کچن کے دروازہ اور ہینڈ پمپ تباہ ہوگئے۔ اس حادثے میں سنتوش یادو اور راجیش شرما کے خاندان کے افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ پڑوس کے دیگر افرادبھی زخمی ہوئے۔زخمیوں کو فوری علاج کیلئے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج اسپتال پہنچایا گیا ۔ مالک مکان بسنت پنڈت نے بتایا کہ صبح 10بجے کرائے دار سنتوش یاد وسلنڈر میں گیس بھرواکر لایا تھا ۔اس کی اہلیہ روپا دیوی کھانا پکانے کیلئے جیسے ہی ماچس جلائی سلنڈر میں آگ لگ گئی۔اسے پانی اور کمبل ڈال کر بجھانے کی کوشش کی مگر اسی دوران سلنڈر دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا ۔مکان میں موجود 7افراد اور پڑوس کے 3افرادبری طرح جھلس گئے۔یونیورسٹی پولیس اسٹیشن کے سربراہ مکیش کمار نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیم جائے وقوعہ روانہ کی گئی جس نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال پہنچادیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔
مزید پڑھیں: - - - - -بہار:مکان میں آتشزدگی ،4بچے ہلاک ،3زخمی

شیئر: