Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلش پریمیئر لیگ:مانچسٹر سٹی نے لیور پول کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

مانچسٹر: انگلش پریمیئر لیگ میں دفاعی چیمپیئن انگلش کلب مانچسٹر سٹی نے معروف کھلاڑی سرگیو آگیوروکی ہیٹ ٹرک کی بدولت آرسنل کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا تے ہوئے لیگ کی ٹاپ ٹیم لیور پول کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب صرف 2پوائنٹس کا فرق باقی رہ گیا ہے ۔ ہوم گراونڈ میں مانچسٹر سٹی نے آرسنل کو آوٹ کلاس کردیا۔ دونوں ٹیموں نے میچ کا آغاز نہایت تیزی سے کیا۔پہلے ہی منٹ میں سرگیو آگیورو نے ہیڈ کے ذریعے گول کرکے مانچسٹرسٹی کو سبقت دلادی۔ 10 ویں منٹ میں آرسنل کے کو سینلے نے گول کرکے میچ برابر کردیا۔ ہاف ٹائم سے کچھ دیر پہلے سرگیو ایک بار پھر گیند کو جال میں پھینکنے میں کامیاب رہے اور مقابلہ2-1کردیا۔ دوسرے ہاف میں 61 ویں منٹ میں سرگیو نے ایک اور گول کرکے ہیٹ ٹرک کے ساتھ ٹیم کی برتری مستحکم کردی جبکہ لیگ میں اپنے گولز کی مجموعی تعداد 22 تک پہنچا دی ۔ لیگ کی ٹاپ ٹیم لیور پول 61 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہے جبکہ مانچسٹر سٹی کے پوائنٹس کی تعداد اب 59 ہوگئی ہے۔گزشتہ ہفتے تقریباً تمام بڑی ٹیموں کو اپ سیٹ ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اب صورتحال قدرے بہتر ہو گئی ہے۔ لیور پول اب تک ٹائٹل کی دوڑ میں اپنے حریفوں سے کافی آگے تھی لیکن اب مقابلہ کافی سخت ہو چکا ہے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: