Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بے نامی جائیداد ضبط ہوگی؟

  اسلام آباد ....ایف بی آرنے ٹیکس اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا اعتراف کر تے ہوئے کہا ہے کہ مالی سال کے پہلے7 ماہ میں200بلین روپے کے ٹیکس شارٹ فال کا سامنا ہے۔ ٹیکس نیٹ کے اندر رہتے ہوئے لوگ بے نامی جائیدادیں خرید رہے ہیں۔علیمہ خان سمیت تمام بے نامی جائیداد رکھنے والے افراد کیساتھ برابر کا سلوک کیا جارہا ہے۔ بے نامی جائیداد قانون لاگو ہونے کے بعد اس قانون کے تحت بے نامی جائیداد90دن کیلئے ضبط ہو جا ئے گی۔میڈیا بے نامی جائیدادوں و اثاثوں کے خاتمے کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ ایف بی آر کے ممبر آئی آر پالیسی ڈاکٹر حامد عتیق سرور اور ممبر آئی آر آپریشنز سیما شکیل نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں552ارب سے511ارب روپے ٹیکس اکٹھا ہواجو گزشتہ عرصہ کی نسبت6فیصد کم ہے۔ انہوںنے کہاکہ ودہولڈنگ ٹیکسز میں 40 بلین کا شارٹ فال ہے۔ انہوںنے کہا کہ پراپرٹی سے6ماہ میں 12ارب روپے ٹیکس اکٹھا ہوا۔ آئندہ6ماہ میں12ارب روپے ٹیکس اکٹھا ہونے کاامکان ہے۔انہوںنے کہاکہ اسی طرح فائلر کے بینکوں سے پیسے نکلوانے پرٹیکس ختم کرنے سے3ارب روپے کم اکٹھے ہوں گے۔ ایک سوال پر کہا کہ وزیراعظم نے ایمنسٹی ا سکیم سے استفادہ کرنے والوں کی جانب سے ظاہر اثاثوں سے زائد کے متعلق پوچھ گچھ سے نہیں روکا بلکہ ایسے افراد کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 
 

شیئر: