Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسافر کتنے سگریٹ لاسکتا ہے؟

ریاض ۔۔۔ سعودی محکمہ کسٹم نے مسافروں کو نجی استعمال کیلئے تمباکو کی انتہائی حد مقرر کردی ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ایف ڈی اے کی جانب سے مقرر کردہ نئے ضوابط جاری کردیئے گئے ہیں۔ عملدرآمد 9فروری 2019ءسے ہوگا۔ محکمہ کسٹم کا کہناہے کہ کوئی بھی مسافر زیادہ سے زیادہ 24سگار، 200سگریٹس اور 500گرام تمباکو لانے کا مجاز ہے۔ اس سے زیادہ مقدار روک لی جائیگی اور 15دن کے اندر ضبط شدہ سگار ، سگریٹ او رتمباکو واپس لیجانے کی اجازت ہوگی۔ 15دن کے بعد ضبط شدہ تمباکو ، سگریٹ یا سگار طلب کرنے کا حق نہیں رہیگا۔
 

شیئر: