Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساھرسے بچانے والے آلے پر جرمانہ

دمام ۔۔۔ محکمہ ٹریفک نے ساھر کی جگہ کی نشاندہی کرنے والا آلہ استعمال کرنے والے ایک ڈرائیور پر 3ہزار ریال کا جرمانہ کردیا۔ الشرقیہ میں محکمہ ٹریفک کے ماتحت سلامتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحمید المعجل نے مکہ اخبار کو بتایا کہ ساھر کی نشاندہی کرنے والے بعض آلات راڈار کی طرح کام کرتے ہیں اور بتا دیتے ہیں کہ ساھر کہاں نصب ہے۔ المعجل نے توجہ دلائی کہ ٹریفک قانون میں اس قسم کے آلات کی بابت کوئی واضح ہدایات موجود نہیں۔ تاہم جس شخص کے پاس بھی اس قسم کا آلہ پایا جائیگا اسے ٹریفک خلاف ورزی شمار کرکے اس سے 3ہزار ریال جرمانہ وصول کیا جائیگا۔
 

شیئر: