Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

60لاکھ خاندانوں کوراشن کارڈ پر ایک روپے فی کلو چاول فراہم کیا جائیگا، وزیر اعلیٰ بگھیلا

چھتیس گڑھ۔۔۔۔کانگریس حکومت جلد ایک اہم اسکیم نافذ کرنے جارہی ہے۔ ریاست کے غریب عوام کو سستا چاول فراہم کرنے کے سلسلے میں کابینہ کی میٹنگ ہوئی جس میں تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیلا نے وزیر خوراک محمد اکبر کو اس منصوبے کی ذمہ داری تفویض کی ہے ۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ 2010ء کی مردم شماری کی بنیاد پر ریاست میں تقریباً58لاکھ خاندان آباد ہیں جن کی تعداد 2019ء میں بڑھ کر 65لاکھ تک پہنچ گئی۔ان میں تقریباً5لاکھ خاندان انکم ٹیکس کے دائرے میں آتے ہیں جبکہ 60لاکھ خط غربت سے نیچے یا اس کے قریب زندگی گزاررہے ہیں۔سابق بی جے پی حکومت نے فی کس 7کلو گرام چاول غریبوں کو دینے کی اسکیم بنائی تھی جبکہ اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس پارٹی  نے اپنے انتخابی منشور میں فی خاندان 35کلو چاول فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور اب حکومت نے  60لاکھ غریب خاندانوں کو 1روپے فی کلو کے حساب سے چاول فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔علاوہ ازیں خط غربت سے اوپر زندگی گزارنے والے تقریباً5لاکھ خاندانوں کو 10روپے فی کلو کے حساب سے چاول سرکاری راشن کی دکان سے دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔سرکاری تخمینہ کے مطابق اس اسکیم پرسالانہ تقریباً4ہزار 800کروڑروپے اضافی خرچ حکومت کو برداشت کرنا پڑیگا۔سرکاری افسر نے بتایا کہ اس اسکیم پر جلد عملدرآمد شروع کیاجائیگا۔
مزید پڑھیں:- - -  - -مہاراشٹر میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ زخمی

شیئر: