Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی شاہین تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ سے جیت کیلئے پرعزم

  سنچورین:پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج شام 7بجے سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس یہ میچ جیت کر کلین سویپ شکست سے بچنے کیلئے پرعزم ہیں۔ابتدائی دونوں میچ انتہائی سنسنی خیز مقابلوں کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم جیت چکی ہے ۔ ورلڈ رینکنگ میں نمبر ون ٹیم پاکستان کے قائم مقام کپتان شعیب ملک کواپنی کمزوریوں کے پیش نظر یہ میچ چیلنج کے طور پر لینا ہوگا جس کے لیے ٹیم میں ایک یا دو ممکنہ تبدیلیاں بھی ہوں گی۔ آل راونڈر محمد حفیظ کا فٹنس ٹیسٹ میچ سے قبل ہوگا، محمد حفیظ کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہوگاورنہ صاحبزادہ فرحان کو ٹیم میں شامل کیاجا سکتا ہے، حفیظ انجری کے باعث ٹیم سے باہرتھے۔عثمان شنواری کو گزشتہ میچ میں بدترین بولنگ کے باعث ٹیم سے باہر کیا جا سکتا ہے اور ان کی جگہ ایک بار پھر محمد عامر کو موقع دیا جا سکتا ہے ۔دوسری جانب ہوم ٹیم آخری میچ میں جیت کےلئے مکمل طور پرتیار ہے۔میچ سعودی وقت کے مطابق شام 7بجے شروع ہو گا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: