Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوہر کی بیوفائی سے ناراض بیوی نے بچوں سمیت پھانسی لگا لی؟

لکھنؤ۔۔۔لکھنؤ میں مڑیاؤں کے علاقے مبارکپورمیں شوہر کی بیوفائی سے نالاں ہوکر خاتون نے اپنے 2بچوں کے ہمراہ گلے میں پھانسی لگا لی۔ خاتون نے رسی کے ایک سرے سے بچوں کو لٹکایا اور دوسرے سے خود پھانسی لگا لی۔اتفاق سے بچے کے گلے میں پھندا ڈھیلا پڑنے سے زمین پر جاگرا جس سے اس کی جان بچ گئی۔بچے کی چیخ و پکار سن کر پڑوسیوں نے دروازہ توڑا تو کمرے کا منظر دیکھ لوگوں کے ہوش اڑ گئے۔خاتون اور بیٹی کی حالت نازک تھی۔ انہیں فوراً اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ماں اور بیٹی کو مردہ قراردیدیا۔انسپکٹر مڑیاؤں سنتوش کمار سنگھ نے بتایا کہ علی گنج کے رہنے والے ڈاکٹر اشوک کا مبارکپور کی نئی بستی میں مکان ہے جس میں 7خاندان کرائے پر مقیم ہیں۔رائے بریلی ہرچند پور کا رہنے والا رمیش کمار سونی اپنی اہلیہ چترا اور 6سالہ بیٹا انوگرہ اور 4سالہ بیٹی ساکشی کے ہمراہ کرائے کے کمرے میں رہتا ہے۔ مبارکپور چوراہے پر سبزی کا ٹھیلہ لگاکر وہ گزر بسر کررہا ہے۔جب شوہر ٹھیلہ لگانے چلا گیا تو اس کی بیوی چترا نے پلاسٹک کی رسی کی مدد سے بیٹی ، بیٹا اور خود کو پنکھے سے لٹک کر پھانسی لگا لی۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پہنچی اور لاشوں کو قبضے میں لے لیا۔سی او دیپک نے بتایا کہ کمرے سے 2صفحات پر مشتمل سوسائڈ نوٹ برآمد ہوا جس میں تحریر ہے کہ میں اپنی موت کی ذمہ دار ہوں۔اس میں کسی کاقصور نہیں۔ اگلے پیراگراف میں اس نے شوہر کی بیوفائی سے پریشان ہوکر خود کشی کرنے کا تذکرہ کیا۔ پولیس نے پوچھ گچھ کیلئے شوہر کوحراست میں لے لیااور لاش پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -پرینکا گاندھی 11 فروری سے یوپی کے دورہ پر، لکھنؤ میں روڈ شوکی تیاری

شیئر: