Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس نے نئے میزائلوں کی تیاری شروع کردی

ماسکو...تخفیف اسلحے کے معاہدے سے دستبرداری کے بعد روس نئے میزائل بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔ روسی وزیر دفاع نے ایک بیان میں کہاکہ اس اور اگلے برس ان میزائلوں کی ایسی قسمیں تیار کی جائیں گی، جنہیں زمین سے داغا جا سکے گا۔ ایسے میزائل روسی بحریہ استعمال کر رہی ہے۔ اگلے 2برسوں کے دوران طویل فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانیکی صلاحیت رکھنے والے میزائل بنانے کا منصوبہ بھی ہے۔ امریکہ نے آئی این ایف معاہدے سے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم روس پہلے ہی آئی این ایف سے مکمل طور پر دستبردار ہو گیا تھا۔

شیئر: