نمک ہے بڑے کام کی چیز‎

اگر شہد کی مکھی کاٹ لے تو  کاٹنے کی جگہ پر نمک کا لیپ کردیں . اس سے سوجن نہیں ہوگی اور درد میں بھی کمی واقع ہوگی . 
اگر گھر میں کسی جگہ  چیونٹیوں نے ڈیرہ ڈال لیا ہو  تو ان کو بھگانے کے لیے متعلقہ جگہ پر نمک چھڑک دیں . 
جب فرج صاف کرنا ہوتو اسے بند کر کے بالکل خالی کرلیں  . اب نیم گرم پانی میں نمک شامل کریں اور  اس پانی اور اسفنج کی مدد سے فرج کو اندر سے صاف کرلیں  . 
انڈے ابالتے وقت  پانی میں ایک چمچ نمک شامل کردیں  . اس سے انڈے  چٹخنے سے محفوظ رہیں گے اور  انڈوں کا چھلکا سخت ہوکر باآسانی چھل جائے گا .
استری کی سطح کو صاف کرنے کے لیے اسے گرم کرلیں .  پھر ایک کاغذ پر نمک چھڑک کر گرم کی ہوئی استری کو اس پر پھیریں .  استری کی سطح صاف شفاف ہو جائے گی . 

شیئر: