Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 وزارتِ اسلامی امور کا تھائی لینڈ میں تین روزہ تربیتی ورکشاپ

تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزارتِ اسلامی امور، دعوۃ والارشاد کی جانب سے تھائی لینڈ میں آئمہ کرام، مبلغین اور داعیوں کے لیے تین روزہ چوتھا تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہو گیا۔
ایس پی اے کے مطابق تربیتی ورکشاپ کا انعقاد تھائی لینڈ میں سعودی سفارت خانے کی جانب سے کیا گیا تھا۔ تربیتی ورکشاپ میں امام اسماعیل المزانی کی کتاب ’ شرح السنہ‘ کا احاطہ کیا گیا، علاوہ ازیں عقیدہ کے حوالے سے مختلف نوعیت کے مسائل پر معلوماتی لیکچرز پیش کیے گئے۔ تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں منتظمین کی جانب سے اسناد تقسیم کی گئیں۔
خیال رہے تربیتی ورکشاپ ان پروگراموں کا حصہ ہے جو وزارتِ اسلامی امور اور دعوۃ و الارشاد کی جانب سے بیرون مملکت علم کو پھیلانے، معاشرے میں اعتدال و توازن کے نکتے کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ  درست عقیدے کے حوالے سے طلبا کی رہنمائی کرنا ہے۔

شیئر: