Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ گلف این آر آئیز فیڈریشن کا رجسٹریشن ،آفس کا باضابطہ قیام

    جدہ( امین انصاری )صدر تلنگانہ گلف این آر آئیز فیڈریشن احمد الدین اویسی نے حیدرآباد دکن میں فیڈریشن کا حکومتی سطح پر رجسٹریشن کرواکے باضابطہ آفس قائم کردیا۔ فیڈریشن کے اسپوک پرسن عثمان بن یسلم بن محفوظ نے  دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے صدر کو شال اور گلپوشی کی اور نائب صدر یوسف الدین امجد کی موجودگی میں کیک کاٹ کر مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر احمد الدین اویسی نے شرکاء کو بتایا کہ تلنگانہ گلف این آر آئیز فیڈریشن تارکین وطن کے مسائل کو حکومت تلنگانہ سے رجوع کرے گی اور ان کے بہترین حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ گلف سے وطن عزیز جانے والے تارکین کے بے شمار مسائل ہیں جن میں خاص کر بچوں کی تعلیم ، رہائش اور روزگار جیسے اہم مسائل کی مجلس اتحاد المسلمین کے تعاون سے حکومت وقت سے نمائندگی کی جائے گی ۔ اس کام کویقینی بنانے کے لئے فیڈریشن کا رجسٹریشن کرواکے باضابطہ آفس کا قیام عمل میں لایاگیا جہاں گلف کے تارکین وطن کا ڈیٹا تیار کرکے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے ۔عثمان بن یسلم بن محفوظ نے اس موقع پر ریاست تلنگانہ  کے حالیہ انتخابات میں مجلس کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر اور  صدر مجلس اسد الدین اویسی کی صاحبزادی کی شادی پر اپنی اور شرکاء کی جانب احمد الدین اویسی کو دلی مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر عبدالقدیر  حسن صدیقی ، محمد فاروق ،محمود بلشرف ، عبدالرحمن بیگ ،محمد افضل، محمد عمران ، قدرت نواز بیگ ،عابدی  اور میر محمود علی کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے ۔
مزید پڑھیں:- - - - -سفارت خانہ پاکستان کویت میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب

شیئر: