Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میرٹھ: بیوی کو قتل کرکے شوہرچُھری لیکر تھانے پہنچ گیا

میرٹھ۔۔۔پسند کی شادی کرنیوالے سنجے نے اپنی بیوی کو محض شک کی بنیادپر قتل کرکے خون میں ڈوبی ہوئی چھری لیکر تھانے پہنچ گیا۔یہ دیکھ کر وہاں موجود پولیس افسران لرز اٹھے۔اس نے پولیس کے سامنے پورا واقعہ بیان کیا جس کے بعد اسے گرفتار کرلیاگیا۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو مکان کے ایک کمرے میں بیڈ پر سنجے کی بیوی کی لاش پڑی ہوئی تھی ۔دراصل مادھو پور میں کرائے کے مکان میں رہنے والے سنجے نے 10سال قبل طالب علمی کے زمانے دوستی کے بعد شادی کرلی تھی۔شادی کے بعد 3بچوں کے ساتھ خوشحال زندگی گزار رہے تھے مگر جب ان کی زندگی میں اس کا دوست داخل ہوا تو زندگی کا سکون چھن گیا اوراسے شک پیدا ہوگیا کہ اس کی اہلیہ کے تعلقات دوست کے ساتھ ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم نے بتایا کہ اس نے بیوی کو کئی بار نازیبا حالت میں دیکھا جس پراسے سمجھانے کی کوشش کی مگر کوئی فائدہ نہیں ہوااور وہ حرکت سے بازنہیں آئی ۔بالآخر اسے قتل کردیا۔پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردی اور قتل کی رپورٹ درج کرکے ملزم کو جیل بھیج دیا۔
مزید پڑھیں:- - -  --بیٹے کی شادی میں صرف 18ہزار روپے خرچ کرینگے، آئی اے ایس افسر

شیئر: