عازمین کی بہتر خدمت: حج دفاتر کے ارکان اور گروپ لیڈرز کے لیے تربیتی پروگرام کا آغاز
اپنے ملکوں سے آنے والے عازمینِ حج کی بہتر خمت کر سکیں گے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حج 2027 سے قبل حج مشن دفاتر کے اراکین اور گروپ لیڈرز کے لیے ایک تربیتی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اس پروگرام کے 11 شعبے (ٹریکس) قائدانہ اور انتظامی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں تاکہ وہ اپنے ممالک سے آنے والے عازمینِ حج کی بہترخدمت کر سکیں۔
یہ پروگرام 8 سے 11 نومبر تک جدہ میں ہونے والی چھٹی حج کانفرنس اور نمائش کا حصہ ہے۔ پِلگرم ایکسپیریئنس پروگرام کے اشتراک سے منعقدہ اس ایونٹ میں 150 سے زاند ملکوں کے نمائندے، سعودی عرب اور بیرونِ ملک سے 520 سے زائد سرکاری، نجی اور غیر منافع بخش ادارے یکجا ہو رہے ہیں۔
تربیتی شعبوں میں حج کے اہم امور شامل ہیں جس میں ٹرانسپورٹ، ہاؤسنگ اینڈ اکاموڈیشن، کیٹرنگ،کراؤڈ مینجمنٹ، ہیلتھ کیئر اور مقدس مقامات پر فراہم کی جانے والی خدمات شامل ہیں۔
اس کے علاوہ تیاری، کسٹمر سروس، مؤثر کمیونیکیشن، میڈیا، ہاسپیلیٹی سینٹر لیڈر شپ اور گروپ لیڈر شپ جیسے موضوعات شامل ہیں۔
تربیت حاصل کرنے والے افراد پلاننگ، آرگنائزیشن، نگرانی اور فیصلہ سازی میں مہارت حاصل کریں گے۔ وہ خطرات، بحرانوں اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ طے شدہ طریقہ کار کے مطابق رپورٹس کو سنبھالنا بھی سیکھیں گے۔

’ٹرین دی ٹرینرماڈل‘ شرکا کو اپنی مہارتوں کو اپنے حج دفاتر تک منتقل کے قابل بنائے گا۔ پروگرام کے اختتام کے بعد بھی پروفیشنل ڈیویلپمنٹ کا عمل جاری رہ سکے گا۔
سعودی نائب وزیر حج و عمرہ عبدالفتاح مشاط نے تربیتی مقامات اور وہاں موجود ڈیوائسز کے معائنے کے ساتھ تربیتی سیشنز کے انعقاد کا جائزہ لیا۔

وزارت کا کہنا ہے اس پروگرام کا مقصد عملے کی کارکردگی کو بہتر بنانا، حج خدمات کے تمام شعبوں کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو مضبوط کرنا ہے۔
چار روزہ کانفرنس کے دوران حج امور کے دفاتر، خدمات فراہم کرنے ادارے اور متعلقہ حکام حج سیزن کے طریقہ کار، انتظامات اور معاہدوں کو حتمی شکل دیں گے۔
