Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ، ریاض اور الدرعیہ میں اتوار سے ان کیمپس کلاسز کا دوبارہ آغاز

اتوار یکم نومبر سے جمعرات تک آن لائن تعلیم کا فیصلہ کیا گیا تھا ( فائل فوٹو)
جدہ، ریاض اور الدرعیہ میں اتوار8 نومبر سے آن کیمپس کلاسز دوبارہ شروع کی جا رہی ہیں۔
اس سے قبل احتیاطی اقدامات کے ایک حصے کے طور پر اتوار یکم نومبر سے جمعرات تک آن لائن تعلیم (ریموٹ لرننگ) کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ ریاض میں ایک ماہ سے جاری آن لائن کلاسز میں جمعرات تک توسیع کی گئی تھی۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن جدہ نے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں لکھا تمام طلبہ کے ساتھ اساتذہ اور انتظامی عملے کے لیے ان کیمپس کلاسز دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 ریاض ریجن کے محکمہ تعلیم کے مطابق ریاض اور الدرعیہ کے تمام سکولوں میں ان پرسن کلاسز کا سلسلہ اتوار سے دوبارہ شروع ہو گا۔ فیصلے کا اطلاق تمام طلبہ کے ساتھ تعلیمی اور انتظامی عملے پر ہو گا۔
یاد رہے  ریاض پر جاری حملوں کے باعث اکتوبر کے آغاز میں متعارف کرائے جانے والے احتیاطی اقدامات کے باعث آن لائن تعلیم (ریموٹ لرننگ) کا سلسلہ جاری تھا۔

 

شیئر: