Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داعش کو شکست نہیں ہوئی ،جرمن چانسلر

برلن....جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے داعش کو شکست سے دوچار کرنے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا اورکہاہے کہ داعش کو شام اور عراق میں منتشر ضرور کیا گیا مگر شکست نہیں دی جا سکی۔ برلن میں بیرون ملک انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر کے افتتاح پر خطاب میں انہوںنے کہا کہ شام سے علاقے کھو دینے کے بعد داعش غیر منظم جنگجو تنظیم میں تبدیل ہوچکی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے سے انہیں اتفاق نہیں جس میں وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ داعش کو شکست دے دی گئی۔انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ شام میں داعش کو زیادہ علاقوں سے بے دخل کردیا گیا مگر یہ امر باعث افسوس ہے کہ داعش اب غیر منظم تنظیم ہے جو اب بھی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔جرمن چانسلر نے کہا کہ شام میں دیر پا امن کے قیام کا سفر ابھی لمبا ہے۔ امن کی منزل اتنی جلدی نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ 2015ءکو سرحدیں کھولنے کے بعد ساڑھے پانچ لاکھ شامی پناہ گزینوں کو جرمنی میں پناہ دی گئی۔

شیئر: