Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضوابط پر پورا نہ اترنے والے اداروں کے ملازمین کے انشورنس ختم کئے جائیں گے

 جدہ۔۔۔ سماجی انشورنس ادارہ ضوابط پر پورا نہ اتر نے والی کمپنی کے ملازمین کے انشورنس ختم کرسکتا ہے۔ وزیر محنت وسماجی فروغ نے اختیار دیدیا ہے۔ عکاظ اخبار کی تفصیلات کے مطابق وزیر محنت انجینیئر احمد الراجحی نے سماجی انشورنس ادارے کو اختیار دے دیا ہے کہ جو کمپنی ضوابط پر پورا نہیں اترتی یا اس کا مالک حکومتی ادائیگیاں نہیں کرتا اس کے ملازمین کے نام انشورنس سے خارج کردیئے جائیں۔ سماجی انشورنس کے سربراہ اس سلسلے میں ناموں کے اخراج کے ضوابط متعین کرے گا۔ اسی طرح وزیر محنت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ چھوٹی کمپنیاں یا تجارتی ادارے جن کے مالکان کسی وجہ سے اپنے ادارے میں ڈیوٹی دینے سے قاصر ہیں ان پر لازم ہے کہ وہ ایک سعودی ملازم کو بھرتی کریں خواہ اس ادارے میں کوئی بھی ملازم نہ ہو۔ یہ اس لئے تاکہ اس ادارے کا شمار ریڈ اور یلو کیٹگری میں شامل نہ کیا جائے۔ ادارے کا مالک اگر اپنی کمپنی میں کام نہیں کرتا یا وہ کسی ادارے کا ملازم ہے مگر اس کے نام پر کمپنی قائم ہے ایسے ہر ادارے کے لئے ایک سعودی ملازم بھرتی کرنا ضروری ہے۔ایسا نہ کرنے پر وہ ضوابط کی خلاف ورزی کرے گا جس پر اسے ویزوںسے محرومی کی سزا دی جاسکتی ہے۔ دوسری طرف سماجی انشورنس ادارے نے تمام کمپنیوں کو آگاہ کیا ہے کہ ان کے کام کرنے والے سعودی ملازمین اگر کسی وجہ سے ملازمت سے فارغ کردیئے جائیں وہ خود استعفی دے دیں تو اس صورت میں زیاد ہ سے زیادہ15دن کے اندر ادارے کو مطلع کرنا ضروری ہے۔

شیئر: