Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر مدینہ نے مرکزی کھجور منڈی کے توسیع مرحلے کا افتتاح کیا

گورنر نے مرکزی سبزی اور پھل منڈی کے قیام کا بھی اعلان کیا(فوٹو، ایس پی اے)
گورنر مدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے مرکزی کھجور مارکیٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کھجور مارکیٹ قومی اقتصادی ترقی میں غیرمعمولی اہمیت کی حامل ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مرکزی کھجور منڈی کا پہلا مرحلہ 37 ہزار مربع میٹر پر محیط ہے جس کا شمار ریجن کے بڑے ترقیاتی منصوبوں میں ہوتا ہے۔
گورنر کا مزید کہنا تھا کہ مدینہ منورہ ریجن کھجور کی پیداوار میں غیرمعمولی اہمیت کا حامل ہے یہاں کاشت کی جانے والی کھجوریں عالمی سطح پرشہرت کی حامل ہیں۔
مرکزی کھجور منڈی کے افتتاح کے حوالے سے شہزادہ سلمان بن سلطان کا کہنا تھا کہ مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف جس میں متنوع قومی آمدنی کے ذرائع میں اضافہ کرنا ہے کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی مارکیٹ قائم کی گئی تاکہ کاشتکار اور تاجروں کو سہولت ہو اور وہ اپنی فصل کو بہتر طریقے سے پیش کرسکیں۔
منڈی کے افتتاح کے بعد گورنر مدینہ منورہ نے وہاں موجود تاجروں سے بھی ملاقاتیں کیں علاوہ ازیں کھجوروں کی انواع و اقسام کے حوالے سے منعقد ہونے والے پروگرام میں بھی شرکت کی۔
مرکزی کھجور منڈی کے دوسرے ترقیاتی مرحلے کا بھی افتتاح کیا جس کے تحت منڈی میں آپریشنل سروسز کے لیے راہداریوں کی تعمیر اور دیگر مقامات کی توسیع کی جائے گی۔

مرکزی کھجور منڈی کا پہلا مرحلہ 37 ہزار مربع میٹر پر محیط ہے(فوٹو، ایس پی اے)

گورنر مدینہ نے مرکزی پھل اور سبزی منڈی کے منصوبے کا بھی اعلان کیا جس کے تحت علاقے کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے نئی منڈی تعمیر کی جائے گی۔

 

 

شیئر: