Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی: ریلوے پٹری پر کچرا پھینکنے پرکیس درج ہوگا؟

ممبئی۔۔۔ریلوے اسٹیشن کے احاطے اور ریل پٹریوں کو صاف ستھرا رکھنے کی کاوشوں کے باوجود لاپرواہ افراد کی جانب سے گندگی پھیلانے اور کچرا پھینکنے کی عادت رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ اب اس معاملے میں سینٹرل ریلوے نے طے کیا ہے کہ ریلوے ٹریک پر گندگی پھیلانے والوں کو قانونی کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا جائیگا۔وسطی ریلوے کے ہاربر لائن اوردیگر اہم لائنوں کی پٹریوں پر سی ایس ایم ٹی سے سینڈہرسٹ روڈ کے درمیان ریلوے کی کوششوں کے باوجود عوام کی طرف سے صفائی کا دھیان نہیں رکھا جارہا ۔ عام طور پر پٹریوں کے قریب واقع عمارتوں سے ریلوے لائنوں پر کچرا پھینکنے اور باتھ روم کا پانی بھی پٹریوں کی جانب بہنے کی وجہ سے مسلسل دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ان علاقوں سے پھیلی ہوئی گندگی کی شکایات سوشل میڈیا کے ذریعے محکمہ ریلوے کو ارسال کی جارہی ہیں۔ایک شکایت کنندہ دھرمیش برئی نے بتایا کہ صفائی کا عالم یہ ہے کہ کچرا اٹھاکر تھیلیوں میں بھرکر ریلوے لائن کے قریب چھوڑدیا جاتاہے۔شیواڑی اور مان خورد کے درمیان ریلوے لائن کے پاس پڑ ے ہوئے کچروں کی صفائی کیلئے محکمہ سے رابطہ کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ کے افسران نے اس سلسلے میں کچرا پھینکنے والوں کیخلاف جلد ہی قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مزید پڑھیں:- - -  -مہاراشٹر:بیوی کو قتل کرکے لاش کے پاس سوتا رہا؟

شیئر: