Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان دور رس ثابت ہو گا ، مولانا عبدالخبیر آزاد

دعا ہے کہ پاکستان میں حقیقی معنوں میں عدل و انصاف قائم ہو ، امام و خطیب بادشاہی مسجد لاہور کی نمائندہ اردونیوز سے گفتگو
محمد عامل عثمانی ۔۔ مکہ مکرمہ
     بادشاہی مسجد لاہورکے خطیب و امام اوراتحاد بین المسلمین کمیٹی کے کنوینئرمجلس علمائے پاکستان کے چیئرمین مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے چوہدری شہباز حسین کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ پر اردو نیوز سے بات چیت میں کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا اسی ماہ پاکستان کا مجوزہ دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ اس دورہ سے سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات مزید مستحکم ہی نہیں بلکہ امت کی وحدت کے موضوع پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہونگے۔موجودہ حکومت کی مدینہ ریاست کے تصور پر انہوں نے کہا کہ چلیں  اس سمت سوچاتو جارہا ہے اور ہماری دعاء ہے کہ پاکستان عملی طور پرعدل و انصاف کا وہ نمونہ پیش کرسکے جیسا کہ دین اسلام کا تقاضا ہے۔کشمیرکے بارے میں کہا کہ خبروں کے بموجب وہاںکشمیریوں پر ظلم و ستم کیا جارہا ہے۔ ہم پاکستانی دنیاء کے کسی بھی علاقہ میں ناانصافی اور بربریت کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔ مولانا عبد الخبیر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ گزشتہ نصف صدی سے ہمارا خاندان یعنی میرے والد مولانا ڈاکٹر سید محمد عبد القادر آزاد نے 30 سال تک بادشاہی مسجد لاہور میں ’’شاہی خطابت‘‘ کرتے ہوئے بھرپور علمی زندگی گزاری۔ مولاناعبدالقادر آزاد رحمہ اللہ خود فرماتے تھے کہ الحمد للہ 40 ہزار سے زائد غیر مسلم افراد میرے ہاتھ پر اسلام قبول کر چکے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ شاہی مسجد میں 22 فروری1974ء میں دوسری اسلامی کانفرنس کے موقع پر 39 اسلامی ممالک کے سربراہوں نے نمازِ جمعہ ادا کی تھی ۔مولانا عبدالقادر آزاد خطیبِ مسجد نے امامت کی تھی ۔مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ میری دلی آرزو ہے کہ سعودی ولی عہد بھی بادشاہی مسجدلاہور کا دورہ کر یں۔
مزید پڑھیں:-  - - - -پاکستانی حکومت پاکبانوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، پرویز الہیٰ

شیئر: