Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انوکھی تقریب :10ہزارنوجوان والدین کی مرضی کیخلاف شادی نہ کرنیکا حلف اٹھائینگے

سورت۔۔۔۔’’ہوسکتا ہے ہمیں پیار ہوجائے لیکن ہم اپنے والدین کی مرضی کیخلاف شادی نہیں کرینگے، چاہے اس کیلئے جذبات کی قربانی ہی کیوں نہ دینی پڑے۔‘‘اس قسم کی حلف برداری کی تقریب جلد منعقد ہوگی جس میں گجرات کے تقریباً10ہزار نوجوان والدین کی مرضی کیخلاف شادی نہ کرنے کا حلف اٹھائیں گے۔ اس تقریب کا اہتمام’’ ویلنٹائن ڈے ‘‘کے موقع پر کیا جائیگا۔’’ہاسمے جیتے‘‘کے لافٹر تھراپسٹ کمال مسالا والا نے کہا کہ وہ اس انوکھے پروگرام کا انعقاد کررہے ہیں۔سورت کے 12اسکولوں میں جہاں مخلوط تعلیمی نظام رائج ہے وہاں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوگی۔نوجوانوں کو حلف دلایا جائیگاکہ اگر ان کی پسندکی شادی کو والدین ناپسند کرتے یا اعتراض کررہے ہوں تو ان کی مرضی کیخلاف قطعی شادی نہیں کرینگے۔پروگرام کے منتظمین میں شامل شاعر مُکل چوکسی نے کہا کہ جب والدین ’’پسند کی شادی‘‘کی مخالفت کرتے ہیں تو بیٹا  جھگڑے پر آمادہ ہوجاتا ہے  ۔حلف برداری کے بعدطلبہ و طالبات اور نوجوان مستقبل میں والدین کے جذبات کا احترام کرنے لگیں گے۔سنسکار بھارتی اسکول کی11ویں کلاس کی طالبہ نے کہا کہ میں اپنے والدین کی خوشی کی خاطر حلف اٹھاؤنگی۔میں اپنے ماں باپ کا ہمیشہ احترام کرونگی کیونکہ دنیا میں ان سے زیادہ قربانی دینے والی ہستی کوئی نہیں۔
مزید پڑھیں: - - - - -گرل فرینڈ اور مہنگے شوق نے لٹیرا بنا دیا؟

شیئر: