Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعود ی تاجر پر جرمانہ

مکہ مکرمہ ۔۔۔ سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے مکہ مکرمہ فوجداری عدالت کے حکم پر زائد المیعاد ٹائر اور غیر معیاری آئل فروخت کرنے پر2مقامی اخبارات میں سعودی شہری فیصل بن احمد الحارثی کی تشہیر کرادی۔تفصیلات کے مطابق مقامی شہری فیصل الحارثی کی بابت رپورٹ کی گئی تھی کہ وہ غیر معیاری آئل اور زائد المیعاد ٹائر فروخت کررہا ہے۔ یہ صارفین کو گمراہ کرنے اور دھوکہ دہی کے دائرے میں آتا ہے۔ عدالت نے اس پر جرمانہ عائد کیا ۔ سامان ضبط کرکے تلف کرنے کا بھی حکم دیدیا تھا جسے وزارت نے نافذ کرادیا۔
 

شیئر: