Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

این ڈی اے کیخلاف متحد ہوکر انتخابات لڑینگے، ممتا

نئی دہلی۔۔۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے کہا کہ جمہوریت’’ نام و نمود ‘‘میں تبدیل ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ این ڈی اے کو اقتدار سے بیدخل کرنے کیلئے اپوزیشن جماعتیں متحد ہوکر عام انتخابات میں حصہ لیں گی۔اس وقت ملک میں ایمرجنسی سے زیادہ بدتر صورتحال ہے۔دہلی میں جنتر منتر پر عام آدمی پارٹی کی ریلی میں ترنمول کانگریس کی صدر نے کولکتہ کے پولیس کمشنر راجیو کمار سے ان کے مکان پر سی بی آئی کی جانب سے کی جانیوالی ناکام تفتیش پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کسی بھی حکومت کو اس سطح تک جاتے ہوئے نہیں دیکھا۔لوک سبھا غیر معینہ مدت تک ملتوی ہونے کے بعد انہوں نے کہا کہ ’’پارلیمنٹ کے منتخب رہنما کے طور پر آج وزیر اعظم نریندر مودی کا آخری دن تھا۔‘‘ ممتا نے کہا کہ ہر کوئی گبّر سنگھ سے ڈرتا ہے ،بی جے پی ایسے 2گبّر سنگھ (وزیر اعظم مودی، اور بی جے پی صدر امیت شاہ ) ہیں۔تلگو دیشم پارٹی کے سربراہ چندرا بابو نائیڈو، نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ، راشٹریہ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار اور مارکسوا دی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری سیتا رام یچوری نے عام آدمی پارٹی کی ریلی میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں قومی سطح پر متحدہ ہوکر انتخابات لڑینگی۔
مزید پڑھیں:- - - -  -’’بے وفا چائے والا ‘‘کی مقبولیت

شیئر: