Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میگھن کو ہراساں کیا جا رہا ہے ؟

لندن۔۔۔برطانوی شہزادی میگھن مارکل کو شہزادی ڈیانا کی طرح ہراساں کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔میگھن مارکل کے دوست اور ہالی وڈ اداکار جارج کلونی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میڈیا کی جانب سے میگھن مارکل کو اسی طرح ہراساں کی جارہا ہے جیسے شہزادی ڈیانا کو کیا گیا تھا۔انہوں نے خبردار کیا کہ 'تاریخ خود کو دہرا رہی ہے' کیونکہ جلد ماں بننے والی میگھن مارکل میں میڈیا کی دلچسپی بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔جارج کلونی نے کہا کہ میں کہنا چاہتا ہوں کہ میڈیا والے ہر جگہ میگھن مارکل کا تعاقب کررہے ہیں۔ کلونی نے انٹرویو میں میگھن مارکل کی نجی زندگی سامنے لانے پر برہمی کا اظہار کیا کہ:میں بتا نہیں سکتا کہ ایک بیٹی کے باپ کو لکھے خط کو شائع کردینا کتنا اشتعال دلانے والا عمل ہے۔

شیئر: