پاکستان میں پہلی بار لاہور سفاری پارک میں زرافہ کیفے قائم کیا گیا ہے جہاں شہری زرافوں کو اپنے ہاتھوں سے خوراک کھلانے کے ساتھ ساتھ ان کے قریب بیٹھ کر چائے اور کافی سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔ جنگلی ماحول کے تھیم پر تیار کیا گیا یہ کیفے لاہور سفاری زو کے ری ویمپنگ منصوبے کا حصہ ہے۔ یہاں اس وقت 10 زرافے موجود ہیں جن میں دو نر اور آٹھ مادہ ہیں جو ستمبر 2025 میں جنوبی افریقہ سے پاکستان لائے گئے تھے۔ عنقریب وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز اس کا افتتاح کریں گی جس کے بعد یہ عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ دیکھیے ادیب یوسفزئی کی ویڈیو رپورٹ