Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سپر لیگ کے دوران آنکھیں کھلی رکھوں گا، مکی آرتھر

دبئی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران اپنی آنکھیں کھلی رکھوں گا اور لیگ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کے لئے منتخب کیا جا سکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ورلڈ کپ کیلئے پول تیار کرلیا ہے لیکن پی ایس ایل میں نمایاں رہنے والے کھلاڑیوں کو اس کا حصہ بنایا جا سکتا ہے ۔کراچی کنگز کے کوچ کی حیثیت سے دبئی جانے والے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ اس لیگ نے ماضی میں بھی باصلاحیت کھلاڑیوں کو متعارف کروایا ہے اور مجھے اس سیزن میں بھی نئے کھلاڑی سامنے آنے کی پوری امید ہے ۔مجھے یقین ہے کہ ہم اس لیگ سے مزید ایسے کھلاڑی حاصل کریں گے جب قومی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔یہ بہت اچھا ٹورنامنٹ ہے جہاں سے ہر دفعہ نیا ٹیلنٹ مل جاتا ہے۔ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کو موقع ملتا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں جبکہ میرا کام یہ ہے کہ میں اپنی آنکھیں ہمیشہ کھلی رکھوں تاکہ اس سیزن سے مزید ٹیلنٹ سامنے لایا جاسکے ۔ مکی آرتھرنے ٹورنامنٹ میں کراچی کنگز کی کارکردگی سے بڑی توقعات وابستہ کر رکھی ہیں تاہم انہوں نے دیگر ٹیموں کے حوالے سے کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا اور کہا کہ تمام ٹیمیں ٹرافی جیتنے کے لئے ہی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ہم اپنے میچ کے دن بہترین کارکردگی دکھائیں ۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: