Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل 4:کراچی کنگز کی کپتانی کیلئے عماد وسیم مقرر

کراچی:پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز نے پی ایس ایل 4میں عماد وسیم کو کپتان برقرار رکھنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ 2016ء میں پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں شعیب ملک کراچی کنگز کے کپتان تھے لیکن انہوں نے ایونٹ کے دوران ہی قیادت سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تو انگلش آل راونڈر روی بوپارہ نے ٹیم کی کمان سنبھال لی۔پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں قیادت سری لنکن بیٹسمین کمارسنگا کارا کے سپرد رہی۔تیسرے ایڈیشن میں گزشتہ سال عماد وسیم نے 8 اور انگلش بیٹسمین ایون مورگن نے 3 میچز میں کراچی کنگز کی قیادت کی جبکہ ایک میچ میں محمد عامر کو بھی کپتانی کا موقع ملا۔غیر رسمی طور پر عماد وسیم کو ہی پی ایس ایل 4 کیلئے کپتان مقرر کئے جانے کی اطلاعات سامنے آرہی تھیں تاہم اب فرنچائز کی مینجمنٹ نے عماد وسیم کو قیادت سونپنے کا باضابطہ اعلان بھی کردیا ہے جبکہ جارح مزاج جنوبی افریقی بیٹسمین کولن انگرام کراچی کنگزکے نائب کپتان ہوں گے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: