Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آگرہ: تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی،5افرادہلاک،6زخمی

آگرہ۔۔۔آگر ہ کے علاقہ شاہ گنج میں پرتھوی گیٹ کے قریب ٹاٹا گیٹ پرتیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی جس سے ہولناک حادثہ پیش آیا۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ5افرادموقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ6زخمی ہوگئے۔کارمیں سوارتما م افراد کانپور کے نوبستہ علاقے کے آر کے نگر کے رہنے والے بتائے جارہے ہیں۔راجستھان کے دوسا میں تقریب سے واپس آرہے تھے کہ ڈرائیور کی پلک جھپکنے سے حادثہ پیش آیا۔ راہگیروں کی اطلاع پر پولیس اورامدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور تباہ حال گاڑی سے لاشیں باہر نکالیں اور زخمیوں کو فوراً ایس این میڈیکل کالج میں بھرتی کرادیا ۔پولیس نے لواحقین کو حادثے کی بابت مطلع کردیااور رپورٹ درج کرکے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیں۔
مزید پڑھیں:-  - - - -یوپی: 100سے زائدسرکاری افسران کے تبادلے

شیئر: