Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میگا منی لانڈرنگ کیس کی راولپنڈی منتقلی؟

کراچی: میگا منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے چیئرمین نیب کا اہم فیصلہ سامنے آ گیا ہے۔ نیب حکام کی جانب سے کراچی کی بینکنگ کورٹ میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے دستخط شدہ دستاویزات پیش کیں جن میں کیس کو راولپنڈی منتقل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے نیب منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کا حکم دیا ہے، لہٰذا کیس کو نیب کورٹ راولپنڈی منتقل کرنے کے احکامات دیئے جائیں، جس پر بینکنگ کورٹ نے چیئرمین نیب کی درخواست پر کیس میں نامزد آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر کو 20 فروری کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔
 
 

شیئر: