Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معلومات کی حفاظت کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے،پربھو

نئی دہلی۔۔۔۔ وزیر صنعت و اقتصاد سریش پربھو نے کہا کہ شہریوں کی پرائیویسی اور معلومات (ڈاٹا)  کے تحفظ کے لئے ٹھوس بنیادوں پر قانون وضع کیا جائیگا۔انہوں نے  کہا کہ ڈاٹا کی حفاظت کے لئے  انٹیلی جنس کے علاوہ مناسب ضابطے اور اصلاحی اقدامات بھی کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہندستان میں امریکہ اور چین سے زیادہ معلومات کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔ یہاں 6بین الاقوامی کمپنیاں ویلیو ایڈیشن کے ساتھ مصروف کار رہتی  ہیں۔پروگرام میں موجود حکومتی مشیر پروفیسر کے وجے راگھون نے کہاکہ حکومت نے مصنوعی انٹلی جنس کے استعمال کے لئے قومی پالیسی طے کرنےکیلئے متعلقہ امور کو آسان بنانے کی کوششیں جاری ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عصر حاضر میں مشینی ذرائع اور جدید ٹیکنالوجی کا ہر شعبے میں بڑے پیمانے پر استعمال کررہا ہے،اس وقت ڈاٹا کی حفاظت سکیورٹی کیلئے باعث چیلنج ہے۔
مزید پڑھیں:- - -  --انوکھی بارات: دولہا دلہن اور باراتی ترنگا لیکرجلوس کی شکل میں شادی ہال پہنچے

شیئر: