Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولیس والوں کا انوکھا احتجاج:بھوکے رہ کر ڈیوٹی دینے کا فیصلہ

جھارکھنڈ۔۔۔7نکاتی مطالبات پورے کرانے کیلئے پولیس ملازمین کا 20فروری کو ہڑتال کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا۔جھار کھنڈ پولیس ایسوسی ایشن ، پولیس مین ایسوسی ایشن اور چوتھے گریڈ کے ملازمین کے افسران کی میٹنگ میں طے کیا گیا کہ 20فروری کو پولیس اہلکار بھوکے رہ کر ڈیوٹی انجام دینگے۔پولیس ایسوسی ایشن کے صدر یوگیندر سنگھ اور جنرل سیکریٹری اکشے رام نے بیان جاری کرکے واضح کیا کہ حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پرپولیس ہیڈ آفس، اضلاع کے ایس پی اور سی آئی ڈی کے دفاتر میں ہم ٹینٹ لگا کر بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے۔واضح ہو کہ ایسو سی ایشن نے 13ماہ سے تنخواہ، پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو ملازمتوں میں رعایت اور مقررہ امتحان منسوخ کرنے سمیت 7مطالبات کے سلسلے میں تحریک چلا رکھی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -  -بہار: ہولناک آتشزدگی، 100 سے زائد دکانیں جل کر راکھ

شیئر: