Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاہ فام قد آور پینگوئن

لندن ۔۔۔ برطانوی عالمی شہرت یافتہ نشریاتی ادارے بی بی سی کا عملہ ایک عرصے سے قطبین کے علاقے میں رہنے والی قد آور پینگوئنز کے بارے میں معلومات جمع کررہا ہے اور دستاویزی فلمیں تیار کررہا ہے۔ یہ ٹیم مشہور فلمساز اور ہدایتکار ڈیوڈ ایٹن بورو کی نگرانی میں کام کررہی ہے۔ جنہو ںنے اپنی تازہ ترین فلم جاری کردی ہے۔ اور جس میں نادر روزگار قسم کی ایک مکمل سیاہ فام پینگوئن کو دکھایا گیا ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ پینگوئن کی پشت پر ہلکا سا نیلا یا سیاہ رنگ تو ہوتا ہے مگر یہ پہلا موقع ہے کہ سر سے پیر تک کسی قد آور سیاہ فام پینگوئن کو دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ اسکی جلد اسلئے بھی سیاہ ہے کیونکہ پروں کی رنگت بھی مکمل سیاہی مائل ہے۔ حد یہ ہے کہ پیر بھی کالے ہیں اور یہ سب کچھ ماہرین کے خیال میں اسکی پیدائشی جینیاتی خرابی کا نتیجہ ہے۔ یہ نہ صرف اپنی رنگت کے اعتبار سے بلکہ قد اور قامت کے اعتبار سے بھی آس پاس نظر آنے والی دیگر پینگوئن میں سب سے نمایاں نظر آتی ہے اور اسکی چال بھی شاہانہ لگتی ہے اسی لئے اسے شہنشاہ پینگوئن کا نام دیا گیا ہے۔
 

شیئر: