Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پوٹین نے امریکہ کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی

ماسکو ... روسی صدر پوٹین نے انتباہ کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے یورپ میں مختصر یا درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے جوہری ہتھیاروں کی تنصیب کا جواب د یں گے۔ نہ صرف ان ممالک کو نشانہ بنایا جائے گا جہاں یہ ہتھیار نصب کئے جائیں گے بلکہ امریکہ کو بھی نشانہ بنانے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ قوم سے اپنے سالانہ خطاب میں روسی صدر نے کہا کہ رو س محاذ آرائی نہیں چاہتا تاہم انہو ںنے خبردار کیا کہ امریکہ کی جانب سے میزائل یا جوہری ہتھیاروں کی کسی بھی تنصیب کے جواب میں روس کا ردعمل بھر پور ہوگا۔ا مریکہ کے پالیسی سازوں کو کوئی بھی اقدام کرنے سے قبل خطرات کا جائزہ لے لینا چاہیے۔صدر پوٹین نے کہا کہ روس ایسے ہتھیار تیار کرنے پر مجبور ہوگا جو نہ صرف ان علاقوں کو نشانہ بنانے کے لئے استعمال کئے جاسکتے ہیں جہاں سے ہمارے لئے براہ راست خطرہ پیدا ہو گا بلکہ وہ علاقے بھی نشانے پر ہونگے جہاں فیصلہ سازی کے مراکز واقع ہیں۔ واضح رہے کہ امر یکہ نے روس کے ساتھ میزائل معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے ۔اس معاہدے کے تحت روس اور امر یکہ پر درمیانے اور مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی یورپ میں تنصیب پر پابندی تھی ۔صدر پوٹین نے اپنے خطاب میںکہا کہ روس بھی وہی کچھ کرے گا جو امر یکہ کرے گا۔ اگر امر یکہ کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو وہ بھی ایسا کرنے کو تیار ہیں ۔ 
 

شیئر: