Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہرا دون:نتن گڈ کری نے10ہزار کروڑروپے کے منصوبوں کا افتتاح کردیا

دہرا دون۔۔۔۔مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ و قومی شاہراہ نتن گڈ کری نے اتر اکھنڈ میں 10ہزار کروڑ روپے سے زائدکے منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ان میں سب سے اہم منصوبہ ہری دوار میں تعمیر ہونیوالے 3650کروڑ روپے کی لاگت سے رنگ روڈ کا سنگ بنیاد شامل ہے۔اس موقع پراترا کھنڈ کے وزیر اعلیٰ ترویندر سنگھ راوت ، ہری دوار کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر رمیش پوکھریال سمیت ریاست کے دیگر وزراء بھی موجود تھے۔ نتن گڈ کری نے اترا کھنڈ میں نمامی گنگے اسکیم کے تحت 450کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونیوالے دیگر منصوبوں کی نقاب کشائی کی۔مرکزی وزیرنتن گڈ کری کے ہری دوار پہنچنے سے قبل  کانگریسی کارکنوں نے جگہ جگہ سڑکوں پر کالے جھنڈے لہرائے اور گڈکری کیخلاف نعرے لگا رہے تھے کہ’’نتن گڈ کری واپس جاؤ، واپس جاؤ‘‘۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو کو حراست میں لے لیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں حاضری کی سہولت دی جائے،مختار انصاری

شیئر: