Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگا سے پہلے اور بعد میں کھائی جانے والی غذائیں

اگر آپ باقاعدگی سے یوگا کرتی ہیں تو آپ کے جسم کویوگا پوز درست اندازسے کرنے کےلئے مزید توانائی اور مضبوطی کی ضرورت ہوتی ہے۔ جسمانی صحت ، مضبوطی اور اسٹیمنا بڑھانے کیلئے آپ کو اپنی خوراک میں پروٹین شامل کرنا ضروری ہے۔یوگا سیشن سے پہلے اور بعد میں جسم کو ایسی خوراک کی ضرورت ہوتی ہے جو متوازن مقدار میں چکنائی ، پروٹین ، منرلز ، کاربوہائیڈریٹ اور وٹامن سے بھرپور ہو۔ ذیل میں وہ غذائیں درج ہیں جو یوگا سے پہلے اور بعد میں بہترین انتخاب ہیں اور یوگا سیشن کو مزید فائدہ مند اور متاثر کن بنا سکتی ہیں ۔ وہ افراد جو صبح میں یوگا کرتے ہیں۔ انکے لئے پھل جیسا کہ کیلے اور بیریز وغیرہ یوگا سے 45منٹ پہلے لینا مفید ثابت ہوتا ہے ۔ اپنے دن کا آغاز پروٹین سے بھرپور غذا سے کریں جیسا کہ دہی ، خشک میوہ جات ، دلیہ ، پھلوں کے جوس ، انڈے اور پروٹین شیک وغیرہ . یہ غذائیں آپ کی صبح کو توانائی سے بھرپور بنادیں گی ۔ یوگا سے آدھا گھنٹہ بعد پانی پئیں۔ اسکے نتیجے میں وہ تمام الیکٹرولائٹس جو یوگا کے دوران کم ہوئے ، واپس بحال ہو جائیں گے۔ یوگا سیشن کے بعد ایسی غذائیں کھائیں جو بہترین غذائیت فراہم کرسکیں ۔سبزیوں اور پھلوں کا سلاد ، ابلے ہوئے انڈے ، سینڈوچ ، دہی اور میوہ جات یوگا کے بعد کھانے کے بہترین آپشن ہیں ۔
 
 

شیئر: