Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

” جس نے عظیم دیوار چین نہیں دیکھی وہ حقیقی مرد ہی نہیں“

بیجنگ۔۔۔ ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے چین کے پہلے صدر اورتاریخ ساز رہنما ماﺅزے تنگ کے اس تاریخی جملے پر مشتمل کتبے کے پہلو میں کھڑے ہوکر تصویر بنوا کر چینی عوام کے دل جیت لئے۔ پورے ملک میں اسکی دھوم مچ گئی۔ ماﺅزے تنگ نے 1935ءکے دوران ”عظیم دیوار “ کے زیر عنوان ایک نظم تحریر کی تھی جس کا ایک جملہ یہ تھا کہ” جس نے عظیم دیوار چین نہیں دیکھی وہ حقیقی مرد ہی نہیں“سعودی عرب میں اس جملے پر مشتمل کتبے کے پہلو میں ولی عہد کی تصویر سوالیہ نشان بن گئی تھی۔ سیکڑوں لوگ دریافت کررہے تھے کہ آخر ان کے نوجوان رہنما نے اس چینی تحریر کے برابر میں کھڑے ہوکر تصویر کیوں بنوائی؟ ای نیوز پیپر ز نے اس کی وضاحت کی تولوگوں نے اس کا لطف اٹھایا۔ ماﺅزے تنگ 1949ءسے 1959ءتک ملک کے صدر رہے۔
 

شیئر: