Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک،ہند کشیدگی کم کرانے کی کوشش کررہے ہیں،ٹرمپ

واشنگٹن...امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور ہند کے درمیان صورتحال کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سمیت کئی ممالک پاک ہند کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہمیں تمام تر صورتحال کو روکنا ہو گا۔ پاکستان سے تعلقات انتہائی کم وقت میں بہت زیادہ بہتر ہوئے ہیں۔ پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات متوقع ہے۔ وائٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پلوامہ واقعہ کی مذمت کرتے ہیں ۔پاک وہند کے درمیان خطرناک صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور ہم اسے روکنا چاہیں گے۔ جو کچھ بھی ہوا ہے اس سے اس وقت پاکستان اور ہند کے درمیان کافی مسائل ہیں۔ دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ ہند کسی سخت ردعمل پر غور کررہا ہے کیونکہ اسے پلوامہ حملے میں جانی نقصان ہوا جسے ہم سمجھ سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے کہاکہ امر یکہ خطے میں کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے۔ دیگر ممالک کے ساتھ جوہری صلاحیت کے حامل پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اسے ہر حال میں روکنا چاہتے ہیں اور اس عمل میں پوری طرح شریک ہیں۔پاک امر یکہ تعلقات پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات انتہائی کم وقت میں بہت زیادہ بہتر ہوئے ہیں۔ پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات متوقع ہے تاہم امریکی صدر نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ یہ ملاقاتیں کس سطح کی ہوں گی اور ان کی نوعیت کیا ہوگی یا ان کا انعقاد کس وقت کیا جائے گا۔امریکی صدر نے پاکستان کی امداد روکنے کے فیصلے کی پھر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سالانہ 1.3ارب ڈالر دے رہے تھے، میں نے وہ امداد بند کر دی کیونکہ پاکستان ہماری اس طرح مدد نہیں کر رہا تھا جس طرح اسے کرنی چاہیے تھی۔
 

پاک،ہند کشیدگی کم کرانے کی کوشش کررہے ہیں،ٹرمپ

شیئر: