Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سر ویوین رچرڈز کا سرفراز احمد کو خراج تحسین

شارجہ: ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور اپنے وقت کے عظیم کھلاڑی سر ویوین رچرڈزنے کہا ہے کہ سرفراز احمدکے اچھا کپتان ہونے میں مجھے کوئی شک نہیں، وہ ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کو فتح دلا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں 4 سال سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ کام کر رہا ہوں اور یہ عرصہ کسی کی کارکردگی جانچنے کیلئے کافی ہے اس لئے بلاشبہ میں سمجھتا ہوں کہ سرفراز احمد ذہین اور ورلڈ کلاس کپتان ہیں۔ وہ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہیں جو کسی بھی اچھے اور زیرک کپتان کی سب سے بڑی نشانی ہے۔ ویوین رچرڈز نے سرفراز احمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں سرفراز کے ساتھ ورلڈ کلاس ہیں اس لئے ہوسکتا ہے کہ سرفراز احمد بھی پاکستان کیلئے کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیں۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اچھے کھلاڑیوں کا ایک دوسرے سے موازنہ ممکن نہیں،ہر ایک کا اپنا انداز ہوتا ہے اس لئے سرفراز احمد کا بھی کسی سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا ۔ گراونڈ میں وہ کئی بار غصے میں دکھائی دیتا ہے اور مسلسل چیخ وپکار کرتا ہے لیکن یہی اس کا انداز ہے۔ بڑا کپتان وہی ہے جس کے ساتھی ڈریسنگ روم میں اس کا احترام کریں اور سرفراز احمد کو یہ اعتماد بھی حاصل ہے ۔کئی بار بڑے بڑی کھلاڑی غلطی کر جاتے ہیں لیکن نیک نیتی پر شک نہیں ہونا چاہیے۔ ویوین رچرڈز نے کہا کہ پاکستانیوں نے مجھے ہمیشہ محبت دی ہے اور اس بار بھی میں متحدہ عرب امارات سے پی ایس ایل کے ساتھ پاکستان جا رہا ہوں،میں اس محبت اور احترام کوکبھی بھول نہیں سکتا ۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردو  نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: